وزیراعظم نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اتوار 23 مارچ 2014 13:15
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔نمائندہ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، 8.6 کلومیٹر طویل میٹرو بس منصوبے پر 19 ارب 37 کروڑ روپے لاگت آئے گی، میٹرو بس منصوبے کے آدھے اخراجات وفاقی حکومت اور آدھے صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔
میٹرو بس منصوبہ 10 ماہ میں مکمل ہو گا اور مری روڈ پر میٹرو بس کے 10 اسٹاپ بنائے جائیں گے۔ میٹرو بس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میٹرو بس منصوبے سے عوام کی مشکلات کم ہوں گی اور اس قسم کے میٹرو بس منصوبے ملتان اور فیصل آباد میں بھی شروع کئے جائیں گے، جب لاہور کا میٹرو بس منصوبہ تیار ہوا تو کسی نے اسے جنگلا بس اور کسی نے کرپشن کا منبہ قرار دیا لیکن منصوبے سے آج لاہور میں پونے 2 لاکھ لوگ سفر کرتے ہیں جو اس کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دوہزار تئیس میں ایشیا سب سے گرم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ خطہ رہا
-
جرمن شہر ڈریسڈن میں ایس پی ڈی کے ایک سیاستدان پر حملہ
-
ٹریبونل میں زیرالتواء 2700ارب کے ٹیکس کیسز سے متعلق قانون بن چکا ہے
-
9 مئی 2023 کو ایک سیاسی جماعت نے سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات ، یاد گار شہداء اور پاکستان کی اساس پر حملہ کیا ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس
-
نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار گیمبیا کے شہر بنجول میں منعقد ہونے والی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ، دفترخارجہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد ، (کل )بھی نمائش جاری رہے گی
-
سیکڑوں ارب کے زیر التوا ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو اہم قانونی اختیارات مل گئے
-
نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہر کے لارڈ میئر کی ملاقات
-
وزیرِاعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداواردیکھے، انوارالحق کاکڑ
-
وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.