سپین میں بیروزگاری کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین کا پولیس پر پتھراؤ ،پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ ، متعدد افراد کو حراست میں لے لیا

اتوار 23 مارچ 2014 14:23

سپین میں بیروزگاری کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین کا ..

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) سپین میں بیروزگاری کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہونیوالاڈگنیٹی مارچ شام ہوتے ہی پرتشدد مظاہرے میں تبدیل ہوگیا، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ پولیس نے مظاہرین پرآنسو گیس کی شیلنگ کی اور متعدد افرد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق مظاہریں سے نمٹنے کیلئے ڈیڑھ لاکھ سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔مظاہرین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یوریی یونین کے کفایت شعاری اقدامات سے بیروزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا ہے اس سے تعلیم، صحت، ہاوسنگ اور دیگر کئی شعبے بھی تباہی کا شکار ہوگئے ہیں۔ کفایت شعاری اقدامات فوری طورپر ختم کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :