آئندہ چند سالوں میں بجلی بحران پر قابو پا لیا جائیگا، راجہ اشفاق سرور،میٹروبس منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل کر دیا جائیگا، مخالفین ملک میں ترقی کے مخالف ہیں ،مایوس عناصر کے پراپیگنڈہ کو عوام نظر انداز کر چکے ہیں، وزیر محنت وافرادی قوت پنجاب
اتوار 23 مارچ 2014 18:52
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ آئندہ چند سالوں میں بجلی کے بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔ راولپنڈی /اسلام آباد جڑواں شہروں کے میٹروبس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے جو مقررہ وقت میں مکمل کر دیا جائے گا، میٹرو بس سروس کے مخالفین ملک میں ترقی کے مخالف ہیں اور ایسے مایوس عناصر کے پراپیگنڈہ کو عوام نظر انداز کر چکے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کے زیر اہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینیٹر نجمہ حمید، ممبران قومی اسمبلی طاہرہ اورنگذیب ، سیما جیلانی، ممبران صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ حنیف ایڈووکیٹ ، ملک افتخار ، زیب النساء اعوان، مسلم لیگ (ن) رہنما سردار نسیم ، ضیاء اللہ شاہ،راجہ عتیق سرور، دفتر عباسی،چیئرمین قومی یکجہتی فورم آف پاکستان اور مسلم لیگی رہنما آغا ریاض الاسلام ،سابق ممبر قومی اسمبلی شکیل اعوا ن کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.