چترال میں سردی سے نمونئے کاشکار14بچے جاں بحق،عمریں ایک ماہ سے ایک سال ہیں،ڈی ایچ اونے واقعہ کی تصدیق کرکے ادویات اور ڈاکٹروں کی ٹیم روانہ کر دی
پیر 24 مارچ 2014 20:24
چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء)بالائی چترال میں سردی کے باعث نمونئے کا شکار ہوکر 14بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔جان بحق ہونے والوں کی عمریں ایک ماہ سے ایک سال بتائی جا رہی ہے۔ڈی ایچ اونے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ادویات اور ڈاکٹروں کی ٹیم روانہ کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ چند دنوں سے بالائی چترال کی تحصیل تورکہو کے علاقہ کھوت میں برفباری اور برفانی ہواوں سے سردی کی شدت میں زبردست اضافہ ہونے کے باعث بہت سے بچے متاثر ہو کر نمونئے کا شکار ہوئے 14بچے جن کی عمریں ایک ماہ سے ایک سال بتائی جاتی ہے علاج سے قبل ہی جان بحق ہوئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ صحت چترال حرکت میں آگئی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چترال ڈاکٹر اسرار نے ڈاکٹروں کی ٹیم لے کر متاثرہ گاؤن پہنچ کرمزید درجنوں بچوں کو بچا لیاہے۔
(جاری ہے)
بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ گاؤں میں تین فٹ سے زیادہ برفبای ہوئی تھی جس کی وجہ سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے خطرناک حد تک نیچے گر گیا تھا۔محکمہ صحت اور آغا خان ہیلتھ کے اہلکار گھر گھر جا کر بچوں کو سردی سے بچانے اور اُنہیں نمونئے سے بچاؤ کی آگہی پھیلارہے ہیں۔
اس واقعے سے علاقے میں شدید خوف ہراس کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔جن بچوں کی اموات ہوئی ہے اُن کی تفصیل ذیل ہے مجتبٰی عمر 9ماہ،ثناء الرحمٰن عمر 25دن ،رقیہ عمرسات ماہ ،میتار عمر ایک ماہ،ثانیہ ایک ماہ،شہناز ایک ماہ،تنزیلہ عمر ایک ماہ،اسیہ عمر ایک ماہ،دختر عظیم ایک ماہ،دختر عبد الغفار دو ماہ،دختر نورعلی دو ماہ اور دختر زار کریم شاہ شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مقامی بی ایچ یو کے غیر حاضر ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کر دی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.