اغواء کیے گے سرحدی محافظ کے قتل کی خبریں بے بنیادہیں،ایران

منگل 25 مارچ 2014 16:22

تہران(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء) ایران نے اغواء کیے گئے سرحدی محافظین میں سے ایک گارڈکی ہلاکت کی خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہاہے کہ تمام محافظین خیریت سے ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق پیر کو ایران کی وزارت داخلہ کے سکریٹری حسین علی امیری نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ، جیش العدل سے موسوم دہشت گرد گروہ کے ہاتھوں اغواء کئے گئے ایران کے پانچ سرحدی محافظین میں سے ایک کو شہید کئے جانے کی خبریں من گھڑت ہیں اورتمام اہلکار خیریت سے ہیں،انہوں نے اس موقع پر ایک بار پھر پاکستانی حکومت سے اپیل کی کہ وہ ان کے اہلکاروں کی رہائی کے لیے کوششوں میں تیزی لائے اورجلد سے جلد ان کے اہلکاروں کو رہائی دلائی جائے ،ان کاکہنا تھا کہ ان کی حکومت پاکستانی حکام سے رابطے میں ہے اورکوشش ہے کہ جلد سے جلد جیش العدل کے چنگل سے ایرانی سرحدی محافظین کورہا کرالیاجائے۔

متعلقہ عنوان :