ہم کسی گروپ یا جماعت کے لیے نہیں امن کے حصول کیلئے میدان میں نکلے ہیں‘مولاناسمیع الحق،امن کی منزل کا حصول پوری قوم کا خواب ہے جو انشاء اللہ پورا ہو گا ‘طالبان کمیٹی کے سربراہ کی گفتگو
بدھ 26 مارچ 2014 14:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) طالبان مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ ہم کسی گروپ یا جماعت کے لیے نہیں امن کے حصول کے لیے میدان میں نکلے ہیں،اب کوشش کریں گے کہ کوئی ڈیڈ لاک پیدا نہ ہو اور معاملات بہتری کی طرف جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیرستان روانگی سے قبل پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے ٹیلیفونک رابطے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔
مولانا سمیع الحق نے کہا کہ حکومتی کمیٹی اور طالبان کے درمیان ملاقات مثبت پیشرفت ہے ، امن کی منزل کا حصول پوری قوم کا خواب ہے جو انشاء اللہ ضرور پورا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر لے آئے ہیں ۔ اب کوشش کریں گے کہ کوئی ڈیڈ لاک پیدا نہ ہو اور معاملات بہتری کی طرف جائیں۔
(جاری ہے)
پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملک بھر کے علماء و مشائخ مذاکراتی عمل کی حمایت کرتے ہیں اور مذاکراتی عمل میں مولانا سمیع الحق اور وزیراعظم کا کردار قابل تحسین ہے۔
مذاکراتی عمل کی تکمیل کے لیے پاکستان علماء کونسل طالبان کمیٹی اور حکومت سے امن کے حصول کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور مولانا سمیع الحق نے پوری قوم سے مذاکرات کی کامیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.