پاکستانی بیٹسمین ورلڈ کلاس نہیں ہیں، ظہیرعباس
جمعرات 27 مارچ 2014 12:59
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) چیف کنسلٹنٹ ظہیر عباس نے کہا ہے کہ پاکستانی بیٹسمین اچھے اور باصلاحیت ہیں لیکن ورلڈ کلاس نہیں، اس کیلیے مستقل مزاجی سے رنز کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔فتح اﷲ میں بی بی سی کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں اپنا وسیع تجربہ بیٹسمینوں میں منتقل کرنا چاہتا ہوں لیکن یہ کام اتنا آسان نہیں اور نہ ہی فوری طور پر ہوسکتا ہے۔
فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری مکمل کرنے والے سابق اسٹار نے کہاکہ ہماری بیٹنگ خامیوں کی تاریخ بہت پرانی ہے جو راتوں رات ٹھیک نہیں ہوسکتی لیکن میں جس طرح کام کر رہا ہوں اسے دیکھتے ہوئے یقین ہے کہ پاکستان کو دنیا کی بہترین بیٹنگ لائن بنا دوں گا، البتہ اس میں وقت لگے گا۔(جاری ہے)
ظہیر عباس نے کہا کہ ٹورز پر بیٹسمینوں کی تکنیک مکمل طور پر ٹھیک ہونا ممکن نہیں، اس کے لیے تربیتی کیمپ درکار ہوتے ہیں، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد کیمپ میں یہ خامیاں دور کی جائیں گی۔
انھوں نے کہا کہ جاری ایونٹ کے دوران میں نے بیٹسمینوں کی توجہ وکٹوں کے درمیان دوڑنے، پہلا رن تیز لینے اور پیڈ پر گیند نہ لگنے دینے جیسی چھوٹی لیکن بنیادی باتوں کی طرف دلائی، میں نے انھیں یہ بھی بتایاکہ غیرضروری طور پر اونچے شاٹس کھیل کر اپنی وکٹیں گنواسکتے ہیں لہذا پرہیز کریں۔ ظہیرعباس نے کہا کہ پریشر میں اعتماد کھوئے بغیر بیٹنگ کے بارے میں بھی میں نے بیٹسمینوں کو کافی باتیں بتائیں، مجھے خوشی ہے کہ کھلاڑی میری باتوں کو توجہ سے سنتے ہوئے عمل کررہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ میراکام صرف اپنے بیٹسمینوں کی خوبیوں اور خامیوں پر ہی نظر رکھنا نہیں ہے،میں حریف ٹیموں کے کھیل کو بھی بغور دیکھتا اور اپنے بولرز کو ان کے بارے میں بتاتا ہوں۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.