طالبان حکومتی کمیٹی کی ملاقات میں جنگ بندی پر اتفاق کاخیرمقدم کرتے ہیں ‘ جماعت اسلامی پنجاب
جمعرات 27 مارچ 2014 16:21
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر اور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے ”طالبان اور حکومتی کمیٹی کی پہلی ملاقات کے بعد فائر بندی جاری رکھنے اور غیر جنگی قیدیوں کی رہائی پر اتفاق“کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل درست سمت بڑھ رہے ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اور طالبان مذاکرات کوخراب کرنے والوں سے ہوشیار رہیں اور ملک میں امن وامان کو یقینی بنانے کے لئے اعتماد کی فضاء کوبرقرار رکھتے ہوئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں،پاکستان کو درپیش اندرونی خطرات کاواویلاکرنے والے درحقیقت بیرونی خطرات سے نظریں چرارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دشمن ہماری صفوں میں انتشار پھیلاناچاہتے ہیں اور اس کے لئے وہ اپنے ایجنٹوں کومتحرک کیے ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
سابقہ حکمرانوں نے ملکی عزت،وقار اور سلامتی کوداؤپرلگادیا۔آج 12سال گزرچکے مگر دہشت گردی کے نام پر شروع کی جانے والی جنگ ختم ہونے کانام نہیں لے رہی۔یہ جنگ ہمارے گلی محلوں تک پہنچ چکی ہے۔موجودہ حکومت کی جانب سے مذاکراتی عمل کوجاری رکھنے کافیصلہ یقینا خوش آئند ہے مگر پاکستانی عوام جلد نتائج چاہتے ہیں۔
جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مزید کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کی عفریت سے چھٹکارہ حاصل کرکے پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے اقدامات کیے جائیں۔نام نہاد امریکی جنگ میں وطن عزیز کوناقابل تلافی نقصان پہنچاہے۔حکمران فی الفور اس سے باہر نکلنے کااعلان کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.