سیاست دان موسمیاتی تبدیلیوں پر توجہ دیں،عالمی ماہرین موسمیات،دنیابھرمیں ہر سال فصلوں کی پیدوارکم،ایشیامیں سیلاب زیادہ آئیں گے،موسمیاتی تبدیلیوں بارے اجلاس،آئندہ سو سالوں میں بنی نوع انسان کو انتہائی سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا،آغازہوچکاہے،روسی ماہرین کا انتباہ

جمعرات 27 مارچ 2014 20:42

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) عالمی ماہرین موسمیات نے کہاہے کہ دنیا بھر کے سیاست دان موسمی تبدیلیوں پر توجہ دیں ،جاپان کے شہر یوکوہامامیں موسمی تبدیلیوں بارے اجلاس کے موقع پر عالمی ماہرین نے کہاکہ دنیا کی آب و ہوا میں تبدیلیوں سے فصلوں کی پیداوار پر منفی اثر پڑتا ہے، میٹھے پانی کے وسائل میں کمی ہو جاتی ہے اور قدرتی آفات کے خطرات بڑھ جاتے ہیں خدشہ ہے کہ موسمی تبدیلیوں کے باعث عالمی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کی رقم عالمی مجموعی اندرونی پیداوار کا دو فی صد ہوگی،بڑے بڑے ماہرین موسمیات کا خیال ہے کہ موسمی تبدیلیوں کے ناگوار اثرات بڑھتے رہیں گے ایشیائی ممالک کے ساحلی علاقوں میں آنے والے سیلابوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور سطح سمندر بڑھ جائے گا جس کے نتیجے میں ان علاقوں کے باشندوں کو اپنے گھر چھوڑنے پڑیں گے مونگے کی چٹانوں کی تعداد کم ہو جائے گی اور آرکٹک میں برف کا رقبہ بھی کم ہو جائے گا ہر عشرے میں دنیا میں فصلوں کی پیداوار میں دو فی صد کمی ہوتی جائے گی اور آئندہ ایک سو سالوں میں بنی نوع انسان کو انتہائی سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :