نابلس ،وادی قانا میں صہیونی فوج کی بڑی تعداد کاگشت ،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

ہفتہ 29 مارچ 2014 15:20

نابلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر سلفیت اور نابلس سے متصل وادی قانا میں صہیونی فوج کی بڑی تعداد کو گشت کرتے دیکھا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق وادی قانا کے دیراستیا کے مقام پر جمعہ کی شام اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد پیدل اور گاڑیوں پر گشت کرتی رہی ۔

(جاری ہے)

وادی کے ٹیلوں اور گھاٹیوں میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن کئی گھنٹے تک جاری رہا جس کے نتیجے میں مقامی آبادی میں سخت خوف وہراس پھیل گیا۔عینی شاہدین کے مطابق جمعہ کو سہ پہر کے وقت صہیونی فوج نے وادی قانا کے بعض مقامات کو فوجی علاقہ قرار دیکر مقامی شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :