سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر سپریم کورٹ بار دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی،نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر نائب صدر نعیم سرور کو معزول کردیا گیا،صدر سپریم کورٹ بار کامران مرتضیٰ،نعیم سرور کومعطلی پر اعتراض ہے تو قانونی طریقہ استعمال کریں،سیکرٹری/منتخب نائب صدر ہوں ،فیصلے کیخلاف قانون کے مطابق اقدام کروں گا‘ نعیم سرور
ہفتہ 29 مارچ 2014 21:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر سپریم کورٹ بار دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر نائب صدر نعیم سرور کو معزول کردیا ۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا ۔
(جاری ہے)
بار کے نائب صدر نعیم سرور کی جانب سے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر سپریم کورٹ بار کے ایگزیکٹیو باڈی کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اور بار دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی جبکہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ بارکے نائب صدر نعیم سرور کو معزول کردیا گیا۔
سپریم کورٹ بار کے صدر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ نعیم سرور نے تقریب منعقد کرکے بار کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی ہے جس پر انہیں معزول کیا گیا ہے۔بار کے سیکرٹری آصف چیمہ نے کہا کہ نعیم سرور کومعطلی پر اعتراض ہے تو قانونی طریق استعمال کریں۔ نعیم سرور پاکستان بار کونسل سے اپیل کر کے بحال ہوسکتے ہیں۔ نعیم سرور کا کہنا تھاکہ منتخب نائب صدر ہوں اس فیصلے کیخلاف قانون کے مطابق اقدام کروں گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.