اداکارہ ودیا بالن اب بیوروکریٹ کے روپ میں نظر آئینگی
پیر 31 مارچ 2014 13:31
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اب بیوروکریٹ کے روپ میں پردہ اسکرین پر نظر آئینگی، جس کو سپر ہٹ فلم ”کہانی“ بنانیوالے سوجے گھوش ڈائریکٹ کرینگے۔بتایا گیا ہے کہ سوجے گھوش کی ہدایتکاری میں 2012ء میں بنائی جانیوالی فلم ”کہانی“ نے متعدد ایوارڈ حاصل کیے تھے جبکہ ودیا بالن بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھیں، اسی وجہ سے سوجے گھوش نے ایک مرتبہ پھر انھیں اپنی فلم میں کاسٹ کر لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس فلم میں اداکارہ کے ساتھ عرفان خان مرکزی کردار کرینگے۔ سوجے گھوش جن کے متعلق یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ ”کہانی ٹو“کے اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں جس کے بارے میں انھوں نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ میں” کہانی“ پر کام ضرور کر رہا ہوں لیکن یہ 2012ء میں ریلیز ہونے والی فلم کا سیکوئل نہیں بلکہ نیا اسکرپٹ ہے۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.