پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں بلوچستان اور فاٹا کے طلبہ و طالبات کا کوٹہ بڑھایا جائے ‘ قائمہ کمیٹی کی سفارش،ملک میں یکساں نظام تعلیم اورعلاقائی زبانوں کو نصاب کا لازمی حصہ بنایا جائے ،80 ہزار مدارس کو رجسٹرڈ کیا جائے‘ چیئرمین عبد النبی بنگش کی زیر صدارت اجلاس
پیر 31 مارچ 2014 20:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہائیر ایجوکیشن ،ٹریننگ و معیاری تعلیم نے پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں بلوچستان اور فاٹا کے طلبہ و طالبات کا کوٹہ بڑھانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم اورعلاقائی زبانوں کو نصاب کا لازمی حصہ بنایا جائے ،80 ہزار مدارس کو رجسٹرڈ کر کے ٹھوس پالیسی مرتب کی جائے ۔
قائمہ کمیٹی کااجلاس چیئرمین عبدالنبی بنگش کی زیر صدارت پنجاب یونیورسٹی میں منعقد ہوا ۔جس میں وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمن‘ صوبائی وزیر برائے تعلیم رانا مشہود ،چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن امتیاز حسین گیلانی‘ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران او رکمیٹی کے ممبران نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
قائمہ کمیٹی کو گزشتہ منعقد ہونے والے اجلاسوں کی سفارشات پر عملدرآمد پر بھی بریفنگ دی گئی۔
چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کمیٹی کو سفارش کی کہ تعلیمی اداروں میں سربراہوں کے جلد تقررکیلئے وزیر اعظم سے خصوصی ملاقات کی جائے تاکہ تعلیمی اداروں کے مسائل حل ہوسکیں ۔اجلاس کے دوران کمیٹی نے سفارش کی کہ پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں داخلوں کیلئے بلوچستان اور فاٹا کے طلبہ و طالبات کا کوٹہ بڑھایا جائے۔ وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمن نے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا کہ حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے ہنگامی اور ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے جسکے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ حکومت نے تعلیم کے شعبے اولین ترجیح دے رکھی ہے ۔جتنا زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوگااتنا ہی بجٹ تعلیم کے شعبہ کیلئے مختص کیا جائیگا۔ اجلاس کے شرکاء نے سفارش کی کہ تعلیمی اداروں میں کسی سطح پر بھی سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہیے ۔یکساں نظام تعلیم اور علاقائی زبانوں کو نصاب لا زمی حصہ بنایا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.