اسٹیٹ بینک نے مالی اختراع چیلنج فنڈ کی تجاویز جمع کرانے میں 25 اپریل تک توسیع کر دی
پیر 31 مارچ 2014 20:12
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء)اسٹیٹ بینک نے ”پاکستان میں اختراعی دیہی و زرعی فنانس کی ترقی “ پر مالی اختراع چیلنج فنڈ کے دوسرے مرحلے کے تحت تجاویز جمع کروانے کی ڈیڈ لائن میں 25 اپریل 2014 تک توسیع کر دی ہے۔ 6 مارچ 2014ء کو اسلام آبادکے مقامی ہوٹل میں مالی اختراع چیلنج فنڈ کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا گیا تھا۔
(جاری ہے)
ایف آئی سی ایف ایک وسیع تر مالی شمولیتی پروگرام کا جز ہے جس پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان یو کے ایڈ کی مالی معاونت سے عملدرآمد کررہا ہے۔
دوسرے مرحلے کا مقصد دیہی و زرعی فنانس کے شعبوں میں نئی ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے ذریعے پائلٹ جدت پسند مصنوعات اور ڈیلیوری چینلز کو استعمال میں لانا ہے۔ایف آئی سی ایف کے دوسرے مرحلے کے لیے گائیڈ لائنز اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔اس سے قبل درخواست دہندگان کو 10 اپریل 2014 تک مکمل تجاویز جمع کرانے کا کہا گیا تھا جس میں 25 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.