پاکستان تحریک انصاف کا گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں پارٹی کومنظم کرنے کافیصلہ ،اس حوالے سے آئندہ چندروزمیں باقاعدہ تنظیم سازی مہم شروع کردی جائے گی
بدھ 2 اپریل 2014 00:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں پارٹی کومنظم کرنے کافیصلہ کیاہے اوراس حوالے سے آئندہ چندروزمیں باقاعدہ تنظیم سازی مہم شروع کردی جائے گی جبکہ تحریک انصاف کے رجسٹرڈممبران میں پارٹی کے نظریات پرعملدرآمدکیلئے بھی آگاہی مہم شروع کرنے کافیصلہ کیاگیاہے اوراس مقصدکیلئے پارٹی منشوروپارٹی نظریات پرعملدرآمدکیلئے ہرضلع میں کمیٹیاں بنائی جائیں گی جبکہ خیبرپختونخواہ کے پسماندہ علاقوں میں تعلیم وترقی کیلئے بھی نئے پروگرام شروع کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے پارٹی کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں ۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف خیبرپختونخواہ میں بننے والے فاروڈبلاک کے معاملہ پرمجلس عاملہ کے اجلاس میں غوروخوض کیاگیا۔ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئررہنماوٴں نے عمران خان کومشورہ دیاہے کہ تحریک انصاف کوصرف خیبرپختونخواہ تک محدودنہ رکھاجائے بلکہ آزادکشمیراورگلگت بلتستان میں بھی دوبارہ سے تنظیم سازی مہم شروع کی جائے اوران علاقوں میں پارٹی کومزیدفعال کیاجائے کیونکہ گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں پڑھے لکھے نوجوانوں کی تعدادکہیں زیادہ ہے اوروہ تحریک انصاف کوپسندبھی کرتے ہیں جس کے باعث پارٹی جلدمقبولیت حاصل کرلے گی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماوٴں کی اس تجویزسے اتفاق کیاہے کہ اوراس بات کافیصلہ کیاگیاہے کہ آئندہ چندروزمیں مذکورہ دونوں علاقوں میں بھرپورطریقے سے تنظیم سازی مہم شروع کی جائے گی ۔مجلس عاملہ کے اجلاس میں خیبرپختونخواہ کے پسماندہ علاقوں کے حوالے سے بھی غورکیاگیااورعمران خان نے خیبرپختونخواہ حکومت پرزوردیاکہ ان پسماندہ علاقوں پرخصوصی توجہ دی جائے اوریہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں تاکہ عوام کامعیارزندگی بہتربنایاجاسکے ۔ذرائع کے مطابق فاروڈبلاک بننے کے بعداس بات پربھی غورکیاگیاکہ پارٹی کے ساتھ نظریاتی الحاق اورپارٹی کے نظریئے ومنشورپرعملدرآمدکیلئے بھی باقاعدہ ٹریننگ کاآغازکیاجائے جس سے عمران خان نے اتفاق کیاہے اوراس مقصد کیلئے جلداقدامات اٹھائے جائیں گےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.