محبت لوگوں کو جھوٹ بولنے کا عادی بنا دیتی ہے، دلچسپ تحقیق

جمعرات 3 اپریل 2014 14:29

محبت لوگوں کو جھوٹ بولنے کا عادی بنا دیتی ہے، دلچسپ تحقیق

ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء)کہتے ہیں پیارایک سچے اور کھرے جذبے کانام ہے جو انسان کی زندگی سنوارنے کا باعث بنتا ہے لیکن نئی تحقیق نے تو اسے غلط ثابت کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نیدرلینڈ کی ایمسٹرڈیم یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق محبت لوگوں کو جھوٹ بولنے اور فریب دینے کا عادی بنا دیتی ہے۔

تحقیق کے مطابق آکسی ٹاکسن نامی ہارمون انسان کے اندر پیار اور محبت پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ ہارمون لوگوں کو اپنے مفاد کی خاطر جھوٹ بولنے کیلئے آمادہ کرتا ہے۔رضاکاروں پر تحقیق کیلئے جب اس ہارمونز کا استعمال کیا گیا تو یہ نتیجہ آیا کہ وہ اپنے اور اپنے عزیز و رشتہ داروں کی خاطر جھوٹ بولنے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔