کوئٹہ‘گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن اور آل گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے اختلافات ختم ‘عبوری کابینہ تشکیل
جمعرات 3 اپریل 2014 16:23
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن اور آل گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے اپنے اختلافات ختم کرتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر ایک سال کیلئے عبوری کابینہ تشکیل دی جس کے صدر محمد نواز جتک جبکہ جنرل سیکرٹری مجیب اللہ غرشین ہونگے۔ یہ بات اساتذہ رہنماوں حاجی عبدالغفار کدیزئی اورحاجی عبدالکریم نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر محمد نواز جتک ، مجیب اللہ غرشین ،محمد قاسم خان کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔
حاجی عبدالغفار کدیزئی نے کہا کہ گزشتہ چار سال سے اساتذہ بلوچستان میں دو حصوں میں تقسیم ہوگئے تھے جو گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن اور آل گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کر رہے تھے جس کی وجہ سے تعلیمی نظام خلفشار اور اساتذہ مسائل سے دوچار ہوئے اور ہم نے متعدد بار اساتذہ کو متحد کرنے کی کوششیں کی لیکن حالات سازگار نہ ہونے کی وجہ سے معاملات طے نہ پاسکے اب ہم نے ایک مرتبہ پھر دونوں تنظیموں کے انضمام کے حوالے سے رابطہ کیا دونوں تنظیموں نے فراغ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اساتذہ اور تعلیمی نظام کے عظیم تر مفاد کی خاطر ہمیں حاجی عبدالغفار کدیزئی اور حاجی عبدالکریم کو مکمل اختیار دیا جس کی روشنی میں ہم ثالثین نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ دونوں تنظیموں کی صوبائی کابینہ سمیت ہر سطح کے کابینہ کو تحلیل کیا جاتا ہے اور آئندہ ایک سال کیلئے صوبائی سطح پر ایک متفقہ کابینہ تشکیل دی گئی ہے جس کے صدر محمد نواز جتک ، سینئر نائب صدر داد جان بلوچ ، سیکرٹری جنرل مجیب اللہ غرشین ،ڈپٹی سیکڑتری جنرل حفیظ اللہ عیسیٰ زئی ، چیئرمین محمدقاسم خان کاکڑ،وائس چیئرمین خادم علی بگٹی،چیف آرگنائزرامان اللہ اچکزئی ،ڈپٹی چیف آرگنائزر محمد یونس کاکڑ، جوائنٹ سیکرٹری مومن خان ترین ،آڈیٹر یار جان بزنجو، نائب صدور محمد خان نوشیروانی ، احمد خان رونجھو،رابطہ سیکرٹری اسد خان سارنگزئی،سپورٹس سیکرٹری عابد اللہ ترین ، سیکرٹری اطلاعات سید عبدالعزیز آغا،سیکرٹری مالیات ہزار خان مری ، ڈپٹی آڈیٹر محمدصدیق مشوانی ، آفس سیکرٹری محمد صدیق کھیتران شامل ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.