آسٹریلیا رواں ماہ جرمنی کیخلاف فیڈ کپ سیمی فائنل کی میزبانی کریگا
جمعہ 4 اپریل 2014 13:06
سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء) آسٹریلیا رواں ماہ جرمنی کے خلاف فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ کی میزبانی کرے گا۔ ٹینس آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل ٹائی 19 سے 20 اپریل تک برسبین میں کھیلی جائے گی۔
(جاری ہے)
آسٹریلیا نے اس سے قبل کوارٹر فائنل میں روس کو شکست دیکر 1993ء کے بعد پہلی بار فیڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ جرمنی نے سلواکیہ کو ہرا کر 19 برسوں بعد سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ فیڈ کپ کی تاریخ میں آسٹریلیا اور جرمنی کی ٹیمیں اس سے قبل 12 بار مدمقابل آچکی ہیں جن میں سے آٹھ میں آسٹریلیا اور چار میں جرمنی کی ٹیم فتح یاب رہی۔ دوسرے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کا مقابلہ اٹلی سے ہو گا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.