پولیس چھاپے کے دوران بوڑھی خاتون کی ہلاکت، اہل علاقہ سراپا احتجاج،لاہور ہائیکورٹ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی
جمعہ 4 اپریل 2014 20:43
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) لاہور ہائی کورٹ نے پولیس چھاپے کے دوران 65 سالہ خاتون کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن شیخوپورہ کوواقعہ کی غیر جانبدار اور شفاف کاروائی کرنے اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بھکی کے اے ایس آئی سلام ڈوگر اور تین اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے درخواست گزاروں غلام رسول اور حاکم بشیر کے ہمراہ کیپری پارک کے رہائشی شیخ ریاض احمد کو حراست میں لینے کیلئے اس کے گھر چھاپہ مارا ۔
جیسے ہی پولیس گھر میں داخل ہوئی اسکی بوڑھی والدہ مقبول بی بی نے پولیس اہلکاروں کو روکنے کی کوشش کی۔ اسی اثناء میں مذکورہ ASI نے خاتون کو دھکا دیا جو کہ بجلی کے کھمبہ کے ساتھ جا کر ٹکرائی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔(جاری ہے)
واقعہ کی سنگینی کے پیش نظر پولیس پارٹی موقع سے فرار ہوگی۔ بعد ازاں متوفی خاتون کے رشتہ داروں نے علاقہ کے دیگر لوگوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے لاہور، سرگودھا، فیصل آباد روڈ بلاک کر دی۔
سات گھنٹے تک احتجاج کرنے کے بعد پولیس کی جانب سے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کرنے کی یقینی دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے ASI سلام ڈوگر، تین اہلکاروں اور درخواست گزاروں غلام رسول اور حاکم بشیر کے خلاف قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔عدالت عالیہ لاہور کے شکایات سیل نے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو واقعہ کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.