شہر قائد میں بد امنی کا تسلسل جاری ، فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں4افراد ہلاک،متعدد زخمی ، کیماڑی میں پولیس مقابلے میں گینگ وار کا اہم کارندہ مارا گیا،مختلف علاقوں سے چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران 42افراد کو حراست میں لے لیا گیا
پیر 7 اپریل 2014 20:02
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء) شہر قائد میں بد امنی کا تسلسل جاری ،پیر کو فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں4افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کیماڑی میں پولیس مقابلے میں گینگ وار کا اہم کارندہ مارا گیا ۔مختلف علاقوں سے چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران 42افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ عباس ٹاوٴن میں پولیس موبائل پر کریکر حملے کے نتیجے میں 3پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔
گلبہار تھانے کی حدود حسن کالونی ناظم آباد میں مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے العباس بیکری پر فائرنگ کرکے بیکری کے مالک 50سالہ سید انور شاہ ولد سید جعفر شاہ کو قتل کردیا ۔مقتول اسی علاقے کا رہائشی تھا ۔واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ۔دکانیں اور کاروبار بند ہوگیا ۔گلبرگ کے علاقے میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب فائرنگ سے 25سالہ راحیل ولد صلاح الدین ہلاک ہوگیا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ" بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.