عابد شیرعلی کے اپوزیشن پر تعصب پھیلانے کے الزامات پر ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی
پیر 7 اپریل 2014 20:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء) وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے حزب اختلاف پر تعصب پھیلانے کے الزامات پر اپوزیشن اراکین نے ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی کی اور قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ اس وقت لاڑکانہ، سکھر اور حیدرآباد میں لائن لاسز 98 اعشاریہ 9 فیصد ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں لائن لاسز 90 فیصد تک پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ وقت گزر گیا جب وزرا بجلی چوروں کو پشت پناہی کرتے تھے اب بجلی چوری کرنے والے جیل جائیں گے۔عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ شجاع پاشا کے کہنے پر پارٹیاں بنانے والے مجھ سے متھا نہ لگائیں اور اپوزیشن کے چند اراکین تعصب پھیلانے سے باز رہیں جس پر اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی کی گئی اور اس دوران حزب اختلاف کے ارکان حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کرگئےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.