گجرانوالہ میں ن لیگی ایم پی اے کے بھتیجوں کا ایلیٹ فورس کے جوانوں پر تشدد
منگل 8 اپریل 2014 12:21
گجرانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ممبر پنجاب اسمبلی قیصر سندھو کے بھتیجوں نےعدالت میں ایلیٹ فورس کو جوانوں کو تشدد کا نشانا بنا ڈالا۔ ن لیگ کے ایم پی اے قیصر سندھو کے بھتیجے سلمان اور عبداللہ ایک طالب علم کے اغواء کے کیس میں سیشن جج عمر شریف کی عدالت میں پیشی کے لئے آئے تھے کہ ایلیٹ فورس کے جوانوں خرم، جاوید اور فیصل نے انھیں عدالت کے احاطے میں رش لگانے سے منع کیا جس پر ایم پی اے کے بھتیجے آپے سے باہر ہو گئے اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایلیٹ فورس کے اہلکارون کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایم پی اے قیصر سندھو کا کہنا تھا کہ ان کے بھتیجے عدالت کے باہر کھڑے تھے کہ ایلیٹ فورس کے جوانوں نے انھیں پیٹنا شروع کر دیا۔
(جاری ہے)
دوسری جانب ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کا کہنا تھا سلمان اور عبداللہ کو عدالت میں رش لگانے سے منع کیا جس پر انھوں نے پہلے گالم گلوچ کی اور پھر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کا نشانا بنایا۔ سیشن جج نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں فریقین کو طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بھی دونوں ملزمان نے تھانہ پیپلز کنی کی حدود میں کامرس کالج میں فائرنگ کی تھی جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم سیاسی اثرورسوخ کی بناء پر مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او کو ہی تبدیل کر دیا گیا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.