سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر

پیر 29 اپریل 2024 11:23

سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 28 اور 29 اپریل کی درمیانی شب ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تلاش کرکے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد دہشت گردی کی متعددکارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔\932