تمام ادارے اپنے اور اپنے افراد کا دفاع کرتے ہیں، خواجہ آصف
منگل 8 اپریل 2014 14:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تمام ادارے اپنے اور اپنے افراد کا دفاع کرتے ہیںلیکن جب بھی اقتدار پرشب خون ماراجاتا ہے تو ہمارے اپنے ساتھی ہی ان کا ساتھ دیتے ہوئے ہمیں نیچا دکھاتے ہیں۔ ماضی کی طرح ایسا تاثرنہ پھیلایا جائے کہ پارلیمنٹ محترم نہیں۔قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن اسد عمر کی جانب سے پیش کی گئی تحریک پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ 11 مئی کے انتخابات میں عوام نے جمہوریت کے حق میں فیصلہ دیا، عوام اب جمہوریت کی مضبوطی دیکھنا چاہتے ہیں، پارلیمنٹ جمہوریت کا سب سے مستحکم اور مقتدر ادارہ ہے۔
تمام ادارے اپنے اور اپنے افراد کا دفاع کرتے ہیں لیکن جب بھی اقتدار پرشب خون ماراجاتا ہے تو ہمارے اپنے ساتھی ہی ان کا ساتھ دیتے ہوئے ہمیں نیچا دکھاتے ہیں۔(جاری ہے)
خواجہ آصف
کا کہناتھا کہ حکومت اور اپوزیشن کی لفظی جنگ کے بھی کچھ قواعد ہونے چاہئیں، پارلیمنٹ کے اراکین کے لئے کالی بھیڑوں جیسے الفاظ کا استعمال غیرمناسب ہے، ماضی کی طرح ایسا تاثرنہ پھیلایا جائےکہ پارلیمنٹ محترم نہیں، ارکان کو تقاریر کے ذریعے پارلیمنٹ کےبارے میں ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیں، اگر ہم خود ہی ایسا کریں گے تو دوسروں سے پارلیمنٹ کاتقدس پامال نہ کرنے کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.