مذاکرات میں ایران کے پاس تنہائی ختم کرنے کابہترین موقع ہے،اوباما

بدھ 9 اپریل 2014 18:05

مذاکرات میں ایران کے پاس تنہائی ختم کرنے کابہترین موقع ہے،اوباما

تہران(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) امریکی صدر براک اوباما نے ایرانی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ چھ بڑی طاقتوں کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کے موقع سے فائدہ اٹھائے اور ملک کی اقتصادی تنہائی کا خاتمہ کرے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدربراک اوباما نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ اگر ایران اپنی بین الاقوامی ذمے داریوں کو پورا کرتا ہے تو پھر ہم اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ڈائیلاگ ،اعتماد اور تعاون کا راستہ کہاں جاسکتا ہے،انہوں نے کہاکہ ایرانیوں کو حالیہ برسوں کے دوران ایرانی لیڈروں کے اپنے خود انتخاب کردہ راستے کی بدولت معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس وجہ سے آپ کا ملک اور دنیا آپ کی غیر معمولی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے سے محروم رہ گئی ہے،اوباما کا کہنا تھا کہ اگر ایران دنیا کو یہ یقین دلانے کے لیے بامقصد اور قابل تصدیق اقدامات کرتا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے تو پھر ایک معاہدے تک پہنچنے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ عنوان :