عالمی بینک نے رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں جی ڈی پی کی شرح نمو چار فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
جمعرات 10 اپریل 2014 16:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) عالمی بینک نے رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں جی ڈی پی کی شرح نمو چار فیصد رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مالی سال 2013-14ء کے دوران جی ڈی پی کی حقیقی شرح نمو 3.6 سے 4 فیصد ہونے کی توقع ہے عالمی بینک کی جانب سے جنوبی ایشیاء کی اقتصادی صورتحال پر جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں مالی سال 2013-14ء کے دوران جی ڈی پی کی حقیقی شرح نمو 3.6 سے 4 فیصد ہونے کی توقع ہے۔
رپورٹ میں بہتر شرح نمو کو فعال مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبوں، توانائی کی بہتر دستیابی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی جلد بحالی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں جنوبی ایشیاء میں علاقائی شرح نمو کو 2013 میں 4.8 فیصد سے بتدریج 2014ء میں 5.2 فیصد تک بڑھنے کی توقع ظاہر کی ہے۔(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں افراط زر کی شرح 7.9 فیصد جبکہ مالیاتی خسارہ تقریباً 6 فیصد ہے جو ٹیکس وصولیوں میں بہتری اور اخراجات میں کمی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
جاری اکاؤنٹ خسارہ ایک فیصد کے قریب ہے، ترسیلات زر اور برآمدات میں بہتری آئی ہے، مانیٹری اور ایکسچینج ریٹ پالیسیوں کی بدولت ایکسٹرنل بیرونی پوزیشن بہتر ہو رہی ہے۔ آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت پاکستان کی کارکردگی اطمینان بخش رہی۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق محصولات کی وصولی نظرثانی شدہ ہدف 2345 ارب روپے کے قریب رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان رواں مالی سال کے دوران مالیاتی خسارہ کو 5.8 فیصد تک لانے کے ہدف کے حصول کے لئے درست راستے پر گامزن ہے۔ رپورٹ کے اجراء کے موقع پر عالمی بینک کے معیشت دان برائے جنوبی ایشیاء مارٹین راما نے کہا کہ پاکستان کے جی ڈی پی کی نمو بہتر ہے تاہم نمو کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل کے چیلنجوں پر قابو پایا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.