شمالی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول دھماکے اور راکٹ حملے میں 13 افراد جاں بحق
جمعہ 11 اپریل 2014 11:24
شمالی وزیر ستان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) میران شاہ کی تحصیل شوال اور دتہ خیل میں ریموٹ کنٹرول دھماکے، فائرنگ اور راکٹ حملے میں 13 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔
(جاری ہے)
شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ کی تحصیل دتہ خیل میں ایک گاڑی کے قریب نصب دھماکا خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔
شمالی وزیرستان کی ہی تحصیل شوال میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی اور پھر راکٹ سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 10 افراد مارے گئے، دونوں واقعات میں مارے جانے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں شدت پسند گروپوں میں تصادم کے واقعات میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.