وزیراعظم جلد سینیٹ میں آکرایوان کی اداسی دورکریں گے،احسن اقبال،پاکستان اس وقت غیرمعمولی حالات سے گزررہاہے جہاں ضروری ہوگاوہاں نئے بل یا قوانین میں ترامیم لائی جائیں گی،وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال کی گفتگو
منگل 15 اپریل 2014 23:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے کہاہے کہ وزیراعظم جلد سینیٹ میں آکرایوان کی اداسی دورکریں گے،پاکستان اس وقت غیرمعمولی حالات سے گزررہاہے جہاں ضروری ہوگاوہاں نئے بل یا قوانین میں ترامیم لائی جائیں گی، تحفظ پاکستان بل کا مقصد اپنے عوام کا تحفظ کرناہے اگراس کا غلط استعمال ہواتوملک میں جنگل کی آگ کی طرح خبر پھیل جائیگی اس لیے کوئی یہ نہ سمجھے کہ حکومت اس کا غلط استعمال کرے گی ،تحفظ پاکستان بل میں جہاں ترمیم کی گنجائش ہوئی ضرورکریں گے، حکومت اورفوج کے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہے پہلے والی لڑائی سے سبق سیکھاہے اب یہ لڑائی دوبارہ نہیں ہوگی،امیدہے پاکستانی فوج بھی ملک کے آئین سے روگردانی نہیں کرے گی، جنگ وجدل ترقی کا راستہ نہیں ،مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کا حل ممکن ہے،گزشتہ روز نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے کہاکہ نیاپاکستان میں صرف قانونی کی حکمرانی ہوگی ،حکومتی اقدامات کے باعث آج ملکی معیشت مضبوط ہوئی ،روپے کی قدرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے،چین سے توانائی بحران کے خاتمے کے لیے مزید بیس ہزارمیگاواٹ بجلی کے حصول کے لیے بات چیت جاری ہے،جنوبی کوریا کے وزیراعظم نے 31سال بعد پاکستان کا دورہ کیاہے اورپاکستانی معیشت کو مزید مضبوط کرنے کے لیے تعاون کی پیش کش کی ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت غیرمعمولی حالات سے گزررہاہے جہاں ضروری ہوگاوہاں نئے بل یا قوانین میں ترامیم لائی جاسکتی ہیں،انہوں نے کہاکہ تحفظ پاکستان بل کا مقصدانسانی حقوق کی خلاف ورزی یااس کا غلط استعمال کرنانہیں بلکہ اس کے ذریعے اپنے عوام کا تحفظ کیاجائے گااوراگر کہیں گنجائش ہے تو اس میں ترمیم لائی جاسکتی ہے ،احسن اقبال نے کہاکہ حکومت اورفوج کے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہے پہلے والی لڑائی سے سبق سیکھاہے اب یہ لڑائی دوبارہ نہیں ہوگی اورامیدہے پاکستانی فوج اس ملک کے آئین سے روگردانی نہیں کرے گی،انہوں نے کہاکہ جنگ وجدل ترقی کا راستہ نہیں ہے مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کا حل ممکن ہے،وفاقی وزیرنے کہاکہ بہت سے مسائل ورثے میں ملے جن سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم اہم منصوبوں میں مصروف ہیں،وزیراعظم جلدسینٹ میں آکرایوان کی اداسی دورکریں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غلامی نامنظور والے اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کہتے ہیں، وزیر دفاع
-
مصر اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کے لیے حماس کا وفد قاہرہ پہنچ رہا ہے، حماس
-
بھارتی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی پھیل گئی ہے، منیراکرم
-
نائب وزیراعظم ، وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہرکے لارڈ میئرکی ملاقات
-
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے مقدمے میں تحریک انصاف درخواست پر سماعت کی تاریخ تبدیل کردی
-
جے یو آئی کا پی ٹی آئی سے اتحاد کی بجائے حکومت مخالف علیحدہ تحریک چلانے کا فیصلہ
-
کویتی وزارت اوقاف کا فوت ہوجانے والے کا موبائل فون کھولنے کے لیے فنگرپرنٹ کے استعمال پر پابندی کا فتوی جاری کردیا
-
پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرکے مارنے والے ملزم سے تفتیش کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
-
پراسرار اور حیران کن طور پر طاقتور چیٹ بوٹ مختصر وقت کے لیے انٹرنیٹ پرنظرآنے کے بعد غائب
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے نائجر کے وزیر خارجہ کی ملاقات
-
یمنی حوثی گروپ نے بحیرہ روم تک بحری جہازوں کے خلاف کارروائیوں کے ایک نئے مرحلے کے کا ااعلان کردیا
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے نائجرکے وزیرخارجہ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.