سینیٹ فنانس کمیٹی نے اتفاق رائے سے سال 2014-15 کیلئے 1539 ملین روپے بجٹ کی منظوری دی
بدھ 16 اپریل 2014 19:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) سینیٹ فنانس کمیٹی نے اتفاق رائے سے سال 2014-15 کیلئے 1539 ملین روپے بجٹ کی منظوری دی ۔سینیٹ فنانس کمیٹی کا 25 واں اجلاس چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر علی بلوچ ، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹرراجہ محمد ظفر الحق ، قائد حزب اختلاف سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن ،سینیٹر حاجی محمد عدیل ،سینیٹر کرنل ریٹائرڈ سید طاہر حسین مشہدی ،سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری ، سینیٹر مشاہد حسین سید اور سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک نے شرکت کی ۔
اس موقع پر وزارت خزانہ اور آڈیٹر جنرل کے نمائندے بھی موجود تھے۔فنانس کمیٹی نے حکومت کے اعلان کردہ الاؤنس کے مطابق سینیٹ ملازمین کو بھی20فیصد سپیشل پارلیمنٹ ہاؤس الاؤنس دینے کی بھی منظوری دی۔(جاری ہے)
سیکرٹری امجد پرویز ملک نے کمیٹی کو سینیٹ اخراجات کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ مالیاتی قواعد کو بالخصوص پیش نظر رکھا جاتا ہے۔چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے کہا کہ سینیٹ فنانس کمیٹی خود مختار ہے وہ کثرت رائے سے فیصلے کر سکتی ہے ۔
سینیٹر حاجی عدیل نے تجویز پیش کی کہ ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے جو اخراجات پر نظر رکھے ۔ چیئرمین سینیٹ نے کمیٹی کو بتایا کہ تمام اخراجات کا انٹرنل اور ایکسٹرنل آڈٹ باقاعدگی سے ہوتا ہے اور تمام مالیاتی قواعد ملحوظ خاطر رکھے جاتے ہیں ۔فنانس کمیٹی نے پرنٹنگ اینڈپبلیکشن کیلئے گریڈ 18 کی ایک مستقل پوسٹ کی بھی منظوری دی۔ سینیٹر کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی نے تجویز دی کہ سینیٹ کے ریٹائرڈ ہونے والے چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین ، قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کو ریٹائرمنٹ کے بعد اسلام آبا د کے دورے پر کر ٹسی پروٹوکول دیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.