شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:13

شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب کے دورے پرروانہ ہوگئے۔ہفتہ کوجاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے جبکہ ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات ہوگی جس میں سرمایہ کاری اور ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیراطلاعات عطاتارڑ اور وزیرخزانہ محمد اورنگزیب بھی سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کی آئی ایم ایف سربراہ کرسٹالیناجارجیوا سے بھی ملاقات متوقع ہے۔