نئی میوزیکل ڈرامہ فلم”عینی“کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

جمعرات 17 اپریل 2014 13:27

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17اپریل 2014ء)ہالی ووڈکے دو صفِ اول کے اداکاروں جیمی فاکس اور کیمرون ڈیاز کی نئی میوزیکل ڈرامہ فلم”عینی“کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ہدایتکار ول گلک کی اس فلم میں کیمرون ڈیاز اور جیمی فاکس کیساتھ سا تھQuvenzhan Wallisبحیثیت عینی،امانڈاٹرویا اور روز بائرن اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

وِل اسمتھ اور جے زی کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی عینی نامی یتیم بچی کے گرد گھومتی ہے جسے سخت دل خاتون مس ہینی گن(کیمرون ڈیاز)کے یتیم خانے سے ایک بزنس مین اور سیاستدان ولز اسٹاکس گود لے لیتا ہے۔

دو ناولز عینی اور لٹل آرفن عینی سے ماخوذ یہ کامیڈی اور میوزیکل ڈرامہ فلم کولمبیاپکچرز کے اشتراک سے تیار ہوئی ہے جسے سونی پکچرز کے تحت رواں سال19دسمبر کو امریکا اور اگلے سال6فروری کو برطانیہ میں ریلیز کردیا جائیگا۔