سونو نگم کا گانوں میں آٹو ٹیون استعمال کرنے کا اعتراف

جمعہ 14 اگست 2026 22:16

سونو نگم کا گانوں میں آٹو ٹیون استعمال کرنے کا اعتراف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2026ء) بھارتی گلوکار سونو نگم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے بعض گانوں میں آٹو ٹیون کا استعمال کرتے ہیں۔پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں موسیقی کی مکمل ڈیجیٹل پروڈکشن کے باعث آٹو ٹیون کی ضرورت پیش آتی ہے۔

(جاری ہے)

53 سالہ سونو نگم نے کہا کہ آٹو ٹیون کے دور نے موسیقی میں بہت سی تبدیلیاں کی ہیں، لوگ اس ٹیکنالوجی کے بارے میں بہت سی منفی باتیں کرتے ہیں، لیکن میرے خیال میں جو بھی ہوا اچھا ہوا۔ سونو نگم نے کہا کہ پہلے گلوکاروں کو آٹو ٹیون کے بغیر گانا پڑتا تھا اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم نے اس کے بغیر ریاض کیا، لیکن اب حالات بدل چکے ہیں۔