شاہ رخ خان فوکسٹیل کے نئے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

جمعہ 14 اگست 2026 22:16

شاہ رخ خان فوکسٹیل کے نئے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
ِممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2026ء) بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو معروف اسکن کیئر برانڈ فوکسٹیل کا نیا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔ اداکار برانڈ کی سیرم، موئسچرائزر، سن اسکرین اور فیس ماسک سمیت مختلف مصنوعات کی نمائندگی کریں گے۔شاہ رخ خان کی بطور برانڈ ایمبیسیڈر تقرری فوکسٹیل کی نئی برانڈ فلسفیLet Your Glow Through کے آغاز کے ساتھ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس نئے فلسفے کے ذریعے کمپنی کا مقصد صرف جلد کے مسائل کو سطحی طور پر حل کرنے کے بجائے ان کی بنیادی وجوہات کو سمجھنے اور جلد کی قدرتی خوبصورتی کو نمایاں کرنے پر زور دینا ہے۔چار سال قبل قائم ہونے والے فوکسٹیل کے مطابق اس کی صارفین کی کمیونٹی 10 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی مصنوعات سائنس پر مبنی فارمولیشنز کے ذریعے بھارتی صارفین کی جلد اور مقامی موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی جاتی ہیں۔فوکسٹیل کی بانی اور سی ای او رومیتا مزومدار نے کہا کہ کمپنی کا بنیادی یقین یہ ہے کہ دیرپا نتائج جلد کے مسائل کی اصل وجہ کو سمجھنے سے حاصل ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق Let Your Glow Through اسی سوچ کا تسلسل ہے اور مستقبل میں کمپنی کی سمت متعین کرے گا۔

متعلقہ عنوان :