انوشکا شرما سے شادی کرنا چاہتا ہوں، ویرات کوہلی کا اقرار
جمعرات 17 اپریل 2014 15:36
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17اپریل 2014ء) بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے محبت کے چرچوں کے بعد بالآخر انوشکا سے شادی کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ویرات کوہلی کے سامنے اپنی زندگی کی ہمسفر کے انتخاب کے لئے 8 خواتین کے نام رکھے ویرات کوہلی نے ان میں سے اپنی گرل فرینڈ انوشکا شرما کا انتخاب کر کے میڈیا پر دونوں کے درمیان چلنے والے افیئر کی تصدیق کر دی ہے۔
اس موقع پر شاہ رخ خان نے انوشکا شرما کی ایک بڑی تصویر بھی ویرات کوہلی کے گلے میں ڈالی۔واضح رہے کہ حال ہی میں بنگلہ دیش میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ویرات کوہلی ممبئی آئے اور انوشکا شرما سے ملنے ان کی فلم بمبئی ویلوٹ کے سیٹ پر پہنچ گئے۔ اس سے قبل دورہ نیوزی لینڈ کے دورے پر بھی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.