صدر مملکت نے مختلف جامعات کے سربراہان کی ملاقات،قومی جامعات ، ڈگری دینے والے اداروں میں تحقیق کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے، صدر ممنون حسین
جمعرات 17 اپریل 2014 22:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) صدر پاکستان ممنون حسین نے اعلیٰ تعلیم اور اقتصادی ترقی کے درمیان مضبوط تعلق استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ قومی جامعات اور ڈگری عطا کرنے والے اداروں میں مختلف شعبوں میں کی جانے والی تحقیق کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف یونیورسٹیوں اور ڈگری عطا کرنے والے اداروں کے سربراہان کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا ۔
اس موقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی نے کہاکہ اسلامی یونیورسٹی طلباء کو بہترین اور پر امن تعلیمی ماحول مہیا کرتی ہے اور انہیں عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ اسلامی تعلیمات دی جارہی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ کو اپنے منصوبوں کی تکمیل کے لیے حکومت کی خصوصی معاونت درکار ہے۔
جامعہ کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی اپنے طلباء کو شاندار تعلیمی ماحول اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی کے گریجویٹ نہ صرف اعلیٰ اخلاقی اقدار کے حامل ہوتے ہیں بلکہ اسلام کی روشن تعلیمات سے مزین ہو کر نکلتے ہیں۔ صدر پاکستان نے اسلامی یونیورسٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہ کہ حکومت تعلیم کی بہتری اور اعلیٰ معیار کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.