سعودی عرب کی پہلی خاتون پائلٹ کو فلائنگ لائسنس دیدیا گیا

پیر 21 اپریل 2014 20:44

سعودی عرب کی پہلی خاتون پائلٹ کو فلائنگ لائسنس دیدیا گیا

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء) 25 سالہ ہانادی الہندی کو جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن جدہ کی جانب سے لائسنس دیا گیا۔ خاتون پائلٹ کا کہنا ہے کہ لائسنس ملنے کی بہت خوشی ہے۔ سعودی خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔سعودی عرب میں پہلی خاتون پائلٹ کو فلائنگ لائسنس دیدیا گیا۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق پچیس سالہ سعودی خاتون ہانادی الہندی کو جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن جدہ کی جانب سے فلائنگ لائسنس دیا گیا ہے۔ ہانادی الہندی نے میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے فلائنگ لائسنس ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سعودی خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ خوشی کا موقع ہے کہ سعودی عرب میں مجھے پہلی خاتون کا اعزاز ملا ہے جو مردوں کے ساتھ بطور فلائنگ پائلٹ کام کرینگی۔ یہ میرے لئے کسی بھی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :