افغانستان ، ہسپتال میں گارڈ کی فائرنگ سے تین امریکی ڈاکٹرز ہلاک ، زخمی حالت میں سیکیورٹی گارڈ گرفتار ،کیور ہسپتال کو پنسلوانیا میں غیر منافع بخش تنظیم کی جانب سے 1998 میں تعمیر کرایا گیا،تنظیم 29ممالک میں ہسپتال چلا رہی ہے ،ذرائع ،ہلاک ہونے والے تینوں افراد امریکی ڈاکٹر تھے ،امریکی سفارتخانے کی تصدیق
جمعرات 24 اپریل 2014 20:41
کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2014ء) افغانستان کے دارلحکومت کابل میں امریکی چیریٹی کی جانب سے چلائے جانے والے ہسپتال میں گارڈ کی فائرنگ سے تین امریکی ڈاکٹرز ہلاک ہو گئے ہیں۔حکام کے مطابق کیور انٹرنیشنل ہسپتال میں ہونے والے حادثے میں سیکورٹی گارڈ زخمی ہو گیا جسے پولیس نے پکڑ لیا تاہم ابھی تک فائرنگ کے پیچھے مقاصد واضح نہیں ہو سکے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کیور ہسپتال کے سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ کے نتیجے میں تین غیر ملکی ہلاک اور میڈیکل اسٹاف کی ایک خاتون زخمی ہو گئیں۔واقعہ صبح دس بجے کے قریب پیش آیا جس میں حملہ آور زخمی ہو گیا اور اسے پولیس نے پکڑ لیا ہے۔ واقعہ کے پیچھے مقاصد واضح نہیں ہوسکے غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیور ہسپتال کو پنسلوانیا میں ایک غیر منافع بخش تنظیم کی جانب سے 1998 میں تعمیر کرایا گیا، یہ 29 ممالک میں ہسپتال چلا رہی ہے اور دماغی بیماریوں اور جلے ہوئے مریضوں کے علاج میں خاص مہارت حاصل ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.