وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق دو مقدمات میں اشتہاری نکلے
جمعہ 25 اپریل 2014 11:49
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق دو مقدمات میں اشتہاری نکلے ، انکشاف ہائیکورٹ میں دائر اپیل سے ہوا ۔ خواجہ سعد رفیق کے خلاف تھانہ لوہاری گیٹ میں دو مقدمات درج ہیں۔ خواجہ سعد رفیق تھانہ لوہاری گیٹ میں درج 2 مقدمات میں اشتہاری ہیں جس کا انکشاف ہائیکورٹ میں دائر اپیل سے ہوا ۔ ۔خواجہ سعد کیخلاف مقدمات 11 مئی 2004 میں درج کئے گئے ۔
مقدمات میں 32 ملزمان نامزد جبکہ 70 نامعلوم ہیں۔ دہشت گردی، نقص امن اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہوئے ۔ ملزمان نے 2004ء میں شہباز شریف کی ممکنہ آمد کیلئے جلسہ منعقد کیا تھا ۔ دونوں مقدما ت کا ٹرائل دہشت گردی عدالت میں زیر التواء ہے ۔ مقدمات میں 9 ملزمان گواہوں کی عدم شناخت پر بری ہو چکے ہیں ۔(جاری ہے)
9 ملزمان کو دہشت گردی عدالت نے 14 اکتوبر 2006 میں بری کیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق گواہوں نے خواجہ سعد رفیق کو شناخت کیا تھا۔ حکومت نے اخراج مقدمہ کیلئے دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کی تھی ۔ حکومت نے اخراج مقدمات کیلئے سیکرٹری پراسکیوشن کے حکم کو بنیاد بنایا تھا۔ دہشت گردی کی عدالت نے حکومت کی درخواست خارج کر دی تھی ۔ عدالتی فیصلہ میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے مقررہ طریقہ کار کے تحت درخواست دائر نہیں کی، سیکرٹری پراسیکیوشن مقدمات واپسی کا حکم نہیں دے سکتا، صرف پراسکیوٹر مقدمات کی واپسی کیلئے درخواست دے سکتا ہے، عدالتی فیصلہ میں یہ بھی کہا گیا کہ درخواست دینے سے قبل پراسیکیوٹر پر حکومت کی منظوری لینا لازمی ہے، مقدمات کی واپسی کیلئے حکومت نے الٹا طریقہ کار اختیار کیا، اشتہاری ملزم کو پراسیکیوشن گواہ نے شناخت کیا ہے، پنجاب حکومت نے دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا اور ستمبر 2013 میں ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی ۔پنجاب حکومت کی اپیل ابھی تک لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواء ہے۔ حکومت کا اپیل میں موقف ہے کہ دہشت گردی عدالت کا فیصلہ حقائق کیخلاف ہے،ملزم بری ہو چکے ، مقدمات خارج کرنیکی اجازت دی جائے ، اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے خواجہ سعد رفیق کی شناخت پر دونوں گواہوں میں تضاد ہے، عوامی مفاد کے تحت خواجہ سعد کیخلاف مقدمات خارج کرانا چاہتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.