گلگت بلتستان ایکشن کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان کی اپیل پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا
ہفتہ 26 اپریل 2014 23:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2014ء) گلگت بلتستان ایکشن کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان کی اپیل پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔گندم سبسڈی معاملہ پر حکومتی کمیٹی اورایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب رہے ۔مذاکرات میں حکومتی کمیٹی کی جانب سے وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر قیادت کر رہے تھے۔کمیٹی کے باقی ممبران امجد حسین ایڈوکیٹ، محمدابراہیم، بشیر احمد خان اور مولنا عطااللہ شہاب شامل تھے۔
ایکشن کمیٹی کے نمائندہ ارکان میں شیخ ناصر زمانی ،مولنا عبدالسمیع اور مرزا حسین شامل تھے۔ایکشن کمیٹی کے ارکان نے وزیر اعظم پاکستان کا نوٹس لینے اور فراخدلی کا مظاہرہ کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔(جاری ہے)
حکومتی کمیٹی کے ارکان اور وزیربرائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے ایکشن کمیٹی کا مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے اور تعاون پر شکریہ اداکیا ۔
وفاقی وزیر نے کمیٹی کو فعال بنانے پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی خصوصی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اُن کا بھی شکریہ اداکیا۔ دونوں کمیٹیوں نے اپنی سفارشات مکمل کر لیں جو کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو حتمی منظوری کے لیے بجھوائی جائیں گی ۔وزیر اعظم کی طرف سے حتمی منظوری کے بعد دونوں کمیٹیاں بشمول وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان سوموار کے دن 12:30 بجے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کریں گی۔؎مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.