امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں 2 چھوٹے طیارے ٹکرا گئے

پیر 28 اپریل 2014 13:24

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں 2 چھوٹے طیارے ٹکرا ..

سان فرانسسکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء)امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں 2 چھوٹے طیارے ٹکرا گئے ، کوسٹ گارڈز نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا میڈیا رپورٹ کے مطابق کوسٹ گارڈز کے مطابق سان فرانسسکو کے ساحل کے قریب دو چھوٹے طیاروں میں تصادم کے بعد ایک طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کی ، ایک طیارہ سمندر میں گر گیا سمندر میں گرنے والے طیارے کے ملبے کو تلاش کر لیا گیا طیارے کا پائیلٹ تاحال لاپتہ ہے۔ پائلٹ کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا