سندھ اسمبلی : کاپی کلچر سے متعلق تحریک التواء خلاف ضابطہ قرار دیئے جانے پر اپوزیشن کا اجلاس کا واک آوٴٹ، مجھے لفظ ” کاپی کلچر “ پر اعتراض ہے ، نا مناسب لفظ ہے کیونکہ نقل سندھ کا کلچر نہیں ہے،سینئروزیر تعلیم سندھ نثار احمد کھوڑو
پیر 28 اپریل 2014 22:03
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل۔2014ء) سندھ اسمبلی میں پیر کو اپوزیشن کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی کی طرف سے صوبے میں امتحانات کے دوران بڑھتے ہوئے ” کاپی کلچر “ سے متعلق پیش کردہ تحریک التواء خلاف ضابطہ قرار دیئے جانے پر اپوزیشن نے اجلاس سے احتجاجاً واک آوٴٹ کیا اور تھوڑی دیر بعد اجلاس میں واپس آگئے ۔ نصرت سحر عباسی نے اپنی تحریک التواء میں کہا کہ سندھ میں امتحانات میں بڑھتے ہوئے ” کاپی کلچر “ پر اجلاس کی باقی کارروائی معطل کرکے بحث کی جائے ۔
سینئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے اس تحریک التواء کی مخالفت کی اور کہا کہ مجھے لفظ ” کاپی کلچر “ پر اعتراض ہے ۔ یہ نا مناسب لفظ ہے کیونکہ نقل سندھ کا کلچر نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نقل کی روک تھام کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کئی اجلاس منعقد کیے ہیں اور انہوں نے اس ضمن میں احکامات بھی جاری کیے ہیں ۔(جاری ہے)
تعلیمی بورڈز کے اختیارات وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ تحریک التواء میں کوئی مخصوص مثال نہیں دی گئی اور یہ تاثر دیا گیا کہ پورے سندھ میں نقل ہوتی ہے ۔ اس طرح یہ تحریک التواء خلاف ضابطہ ہے ۔ اجلاس کی صدارت کرنے والے چیئرمین سید مراد علی شاہ نے تحریک التواء کو خلاف ضابطہ قرار دے دیا ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر عرفان اللہ خان مروت نے کہا کہ سندھ میں پندرہ بیس سال سے نقل ہو رہی ہے ۔ اس پر اسمبلی میں بحث ہونی چاہئے ۔ تعلیم کے شعبے میں خرابی ہوئی تو کچھ بھی ٹھیک نہیں ہو تا ۔ اس کے بعد اپوزیشن کے تمام ارکان احتجاجاً ایوان سے واک آوٴٹ کرکے چلے گئے ۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.