حکومت نے صحت کے دو اہم پروگراموں کو باہم مربوط کردیا
منگل 29 اپریل 2014 14:09
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) وفاقی حکومت نے ملک میں پولیو ٹیمیوں کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات کی وجہ سے صحت کے دو اہم پروگراموں امیونائزیشن کے توسیعی پروگرام (ای پی آئی) اور پولیو کے خاتمے کے پروگرام کو باہم مربوط کردیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کی جانب سے 1988ء میں منظور کردہ ایک قرارداد کے بعد شروع کیے گئے پی ای آئی پروگرام کے تحت دنیا میں زیادہ تر ممالک اس مہلک وائس سے آزاد ہوچکے ہیں تاہم سیکیورٹی کی عدم فراہمی سمیت کچھ عوامل کی وجہ سے پاکستان میں یہ پروگرام نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا ۔
ای پی آئی کا مقصد وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے علاوہ اس سے متاثرہ بچوں کو ویکسین پلا کر انہیں معذوری سے بچانا اور اس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی شرح کو کم کرنا ہے۔(جاری ہے)
پروگرام کا گلوبل ٹارگیٹ 95 فیصد سے زائد کم عمر بچوں اور ماں بننے والی خواتین کو حفاظتی ٹیکے لگانا ہے۔ایک سینئر حکومتی عہدیدار نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وزارت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے اٹھائے گئے پہلی مرتبہ کیے گئے ان اقدامات میں پولیو کے خاتمے کے لیے کوئی بھی علیحدہ یا خصوصی مہم کا آغاز نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سمیت ڈبلو ایچ او، یونیسف اور صوبائی ہیلتھ وزارتوں نے سے دو ٹوک انداز میں کہا گیا کہ وہ اگلے مہینے کے پہلے ہفتے میں اس نئے منصوبے پر عملدرآمد کریں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے مختلف مراحل میں اس پر عملدرآمد کرنا شروع کردیا اور ان پانچ اضلاع کی فہرست تیار کی جاچکی ہے، جہاں پر پانچ مئی سے اس کی مہم کا آغاز ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نہ دینے والے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بند
-
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1ارب ڈالر موصول ، ترجمان کی تصدیق
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
علی امین گنڈا پور کے گوشواروں میں غلط بیانی کا معاملہ
-
رانا ثناءاللہ کو وزیرِاعظم کا مشیر برائے سیاسی وعوامی اُمور تعینات کردیا گیا
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ، ویرفکیشنزکی مفت سہولت ختم ،ہزاروں کی فیس ادا کرنا ہوگی
-
مذاکرات ہوں گے تو سب کو بتائیں گے،چیئرمین تحریک انصاف
-
لندن میں تلوار سے حملہ، پانچ افراد زخمی
-
رفح پر حملہ ہر حال میں کیا جائے گا، نیتن یاہو
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کا مداخلت نہ ہونے کا اعتراف
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران سرمایہ کاری کا کوئی معاہدہ نہ ہونے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.