رانا ثناءاللہ کو وزیرِاعظم کا مشیر برائے سیاسی وعوامی اُمور تعینات کردیا گیا

رانا ثناء اللہ کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا، صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری دے دی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 30 اپریل 2024 21:25

رانا ثناءاللہ  کو وزیرِاعظم کا مشیر برائے سیاسی وعوامی اُمور تعینات ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 اپریل 2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ  کو وزیرِ اعظم کا مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور تعینات کردیا گیا ہے، صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری  دے دی۔

(جاری ہے)

ایکس پر جاری ایوان صدر آفس کے بیاں کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے رانا ثناء اللہ خان کی وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور تعیناتی کی منظوری  دے دی۔ وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور رانا ثناء اللہ خان کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا۔ صدر مملکت نے رانا ثناء اللہ خان کی تعیناتی کی منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 93 (ایک) کے تحت دی۔