ٹیکس نہ دینے والے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بند

فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ملک بھر میں ٹیکس چوروں کے خلاف باقاعدہ سخت کاروائی شروع کردی

muhammad ali محمد علی منگل 30 اپریل 2024 21:45

ٹیکس نہ دینے والے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بند
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 اپریل 2024ء) ٹیکس نہ دینے والے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بند ، فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ملک بھر میں ٹیکس چوروں کے خلاف باقاعدہ سخت کاروائی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس ادا نہ کرنے والے شہریوں کے خلاف سخت اقدامات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں سب سے لاکھوں شہریوں کی موبائل سموں کی بندش پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکس ادا نہ کرنے والے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمیں بند کر دی گئی ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے کریک ڈاون کے سلسلے میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے 5 لاکھ 6 ہزار 671 لوگوں کی موبائل فون سمیں بلاک کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس جنرل آرڈر بھی جاری کیا گیا ہے جو 8 ہزار 737 صفحات پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے جاری کردہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت ملک بھر میں ٹیکس چوروں کے خلاف سخت کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق کارروائی کے تحت پہلے مرحلے میں قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے 5 لاکھ 6 ہزار 671 شہریوں کی موبائل فون سمیں بلاک کردی گئی ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مجموعی طور پر 20 لاکھ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کی ہے تاہم موبائل کمپنیاں اتنی بڑی تعداد میں سمیں بلاک کرنے سے گریزاں ہیں۔

موبائل کمپنیوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ اتنی بڑی تعداد کی سمز بلاک کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتیں۔ اسی باعث ایف بی آر نے پہلے مرحلے میں ابتدائی طور پر 5 لاکھ 6 ہزار 671 شہریوں کی سموں کو بلاک کیا ہے۔ جبکہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ادا نہ کرنے والے شہریوں کے بجلی کے کنکشن بھی منقطع کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اس حوالے سے ملک میں 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسرز کو خصوصی اختیارات دے دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :