مذاکرات ہوں گے تو سب کو بتائیں گے،چیئرمین تحریک انصاف
دبانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، میڈیا سے گفتگو
منگل 30 اپریل 2024 21:13
(جاری ہے)
سوموار کے روز الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی انتخابات پر مختصر سماعت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ تین مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کروائے ہیں جس پر الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات پر نوٹس بھیجا کہ انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آج اپنے اسٹاف کو ڈائریکٹ کر لیا ہے اور ہمارے پاس اعتراضات آئیں گے تو اس کا جواب ہم دین گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس 175 سیاسی جماعتیں ہین اور کسی سیاسی جماعت نے آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے ہیں مگر ہم نے انٹرا پارٹی انتخاب میں الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کروائے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر طرح سے ہمیں دبانے کی کوشش کی گئی لیکن عوام نے ہمارا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کا حصہ بنے ہیں لیکن ہم پر اب بھی طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے پرسوں گوجرانولہ سے ہمارے امیدوار کو اٹھایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ استعفے کے معاملے پر حامد رضا نے غور کرنے کا کہا تھا انہوں نے کہا کہ مذاکرات سب کے ساتھ ہونے چاہتے تاہم ہمارا ابھی کسی کے ساتھ کوئی ڈائیلاگ نہیں ہے ہوا اور اگر ہوا بھی تو لازمی بتائیں گے انہوں نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت مثالی حکومت بنے گی انہوں نے کہا کہ ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے سوشل میڈیا پر بھی اگاہ کر دیا تھا انہوں نے کہا کہ تین کا الیکشن تھا چار کا نوٹیفکیشن تھا ہمیں آج تک نوٹیفیکشن نہیں ملا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں بلے کا نشان بھی ملنا چاہیے انہوں نے کہا کہ جتنی اوبزرویشن ہم نے پوائنٹ آؤٹ کی ہم یہ نہیں کہتے کے وہ سب ٹھیک ہیں انہوں نے کہا کہ سیاسی درجہ حرارت کم ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ کو زیادتیاں ہونی تھی ہو چکی اب انصاف ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ عوام نے بینگن، چمٹے کو ووٹ دئیے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم بائیکاٹ کی طرف نہیں گئے آپنے حقوق کے لیے باہر نکلے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
یوکرین: خارکیئو پر حملوں میں شدت سے انسانی امدادی ضروریات میں اضافہ
-
طویل خطرناک راستے لیکن مہاجرت خوشحالی کا سبب بھی
-
قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے روف حسن حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل
-
رواں سال عالمی سیاحت میں اضافے کی امید، یو این ٹورازم
-
وقت آگیا ہے کہ ملک کو اس نہج سے نکالنے کیلئے ہمیں بہت سی باتیں کرنا پڑیں گی
-
بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد کی منی ٹریل کا مطالبہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر
-
چند افراد آئینی حدود کو پار کر رہے ہیں، اسد قیصر
-
شہبازشریف (کل) صدرابراہیم رئیسی کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے ایران روانہ ہوں گے
-
راؤف حسن پر بلیڈ سے ان کی گردن کاٹنے کیلئے حملہ کیا گیا
-
پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو تجارتی اور ٹرانزٹ مرکز فراہم کرنے کی پیشکش
-
طالبان کو قطر میں یو این نمائندوں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت
-
رئوف حسن کے ساتھ اگرکوئی واقعہ پیش آیا ہےتو وہ اس کی رپورٹ درج کرائیں، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، اعظم نذیرتارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.