فلور ملز کی ہڑتال کا آٹھواں روز، آٹے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ
منگل 29 اپریل 2014 16:18
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء)فلور ملز مالکان کی ہڑتال آٹھویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔ ہول سیلرز کی جانب سے پچاس کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں 360روپے سے 500 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔
(جاری ہے)
سندھ فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے محکمہ خوراک سندھ اور محکمہ ایکسائز کی جانب سے مبینہ رشوت کے خلاف ہڑتال تاحال جاری ہے جس کے بعد کراچی میں مختلف علاقوں چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے ساتھ قلت کا بھی امکان پیدا ہوگیا ہے۔
جبکہ ناجائز منافع خور تھوک فروشوں نے 50 کلو آٹے کی بوری میں500 روپے کا اضافہ کردیا۔ ڈھائی نمبر آٹے کی بوری 360 روپے اضافے کے بعد ا2100روپے جبکہ فائن آٹے کی بوری 400روپے بڑھا کر 2450 روپے کردی گئی ہے۔ دوسری جانب فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری یوسف کے مطابق لاہور میں مرکزی اجلاس منعقد کیا جارہا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل میں ہڑتال کا دائرہ ملک بھر میں وسیع کئے جانے کا امکان ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.