آسٹریلوی سمندری تحقیقاتی کمپنی کا لاپتہ ملائیشین طیارے کا ملبہ تلاش کرنے کا دعویٰ
منگل 29 اپریل 2014 19:01
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اپریل۔2014ء)آسٹریلوی تحقیقاتی کمپنی نے گزشتہ ماہ لاپتہ ہونے والے ملائیشین مسافر طیارے کے ملبے کی تلاش میں کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی تحقیقاتی کمپنی کے ترجمان ڈیوڈ پوپ نے کہا ہے کہ ان کے ادارے نے 20 تیکنیکی ماہرین کی مدد سے 10 مارچ سے نجی طور پر 20 لاکھ مربع کلو میٹر کے وسیع علاقے میں ملائیشین ایئرلائن کی تلاش شروع کی تھی، سرچ آپریشن میں کمپنی اس ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائی جو ایٹمی ہتھیاروں اور آبدوزوں کی تلاش کے لئے استعمال ہوتی ہے۔
تلاش کے دوران ماہرین کو خلیج بنگال میں ایسے کیمیائی اجزا ملے جو بوئنگ 777 بنانے میں استعمال ہوتے ہیں، اس سے قبل اس علاقے میں کیمیائی مواد ملائیشین طیارے کے لاپتا ہونے سے پہلے موجود نہیں تھا، یہ جگہ اس علاقے سے 5ہزار کلو میٹر دور ہے جہاں طیارے کی تلاش کا کام جاری ہے۔(جاری ہے)
ڈیوڈ پوپ کا کہنا تھا کہ اس بات کو وثوق کے ساتھ نہیں کہا جاسکتا کہ نشاندہی کی گئی جگہ پر ہی ملائیشین مسافر بردار طیارہ گرا ہے لیکن شواہد کی روشنی میں ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس علاقے میں ملائشین طیارے کی تلاش کی جانی چاہیے۔
دوسری جانب ملائیشین سول ایوی ایشن کے سربراہ اظہر الدین عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ ملائیشی حکام اس رپورٹ سے لاعلم تھے لیکن اب اس رپورٹ کی جانچ شواہد کی روشنی میں کی جائے گی واضح رہے کہ ملائیشین ائیر لائن کا مسافر بردار طیارہ 8 مارچ کو 239 مسافروں کو لے کر کوالالمپور سے بیجنگ روانہ ہوا تھا تاہم جنوبی بحیرہ چین کے قریب طیارے کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.