کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری،سرمایہ کاری مالیت میں مزید50ارب 54کروڑ روپے سے زائدکی کمی، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس255.03پوائنٹس کمی سے 28436.59پوائنس پر بند ہوا
منگل 29 اپریل 2014 21:12
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اپریل۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری ، کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کو بھی اتارچڑھاوٴ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 28600,28500کی نفسیاتی حدوں سے بیک وقت گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں مزید50ارب 54کروڑ روپے سے زائدکی کمی ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 3.31فیصد کم جبکہ 73.17فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،بینکنگ اور توانائی سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 28732پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا ۔تاہم فروخت کے دباوٴ، پرافٹ ٹیکنگ اور شہر میں امن و امان کی ناگفتہ بہ صورت حال کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس 28288پوائٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم اتار چڑھاوٴ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.