مچھلی،زیتون کا تیل اور خشک میوہ جات کا استعمال بینائی تیز بنائے

بدھ 30 اپریل 2014 07:45

مچھلی،زیتون کا تیل اور خشک میوہ جات کا استعمال بینائی تیز بنائے

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30اپریل 2014ء)پاکستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ کمزور بینائی کے باعث عینک کا استعمال کرنے پر مجبور ہے لیکن ایک تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ غذا میں معمولی تبدیلی کے ذریعے اس پریشانی کا آسان حل ممکن ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق غذا میں مچھلی ، زیتون کے تیل اور خشک میوہ جات کا استعمال بینائی تیز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ان تینوں چیزوں میں Omega-3 Fatty Acids کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو بینائی تیز کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔