اکیلا پن دور کرنے کیلئے جاپان کا انوکھاکیفے!!

جمعرات 1 مئی 2014 13:02

اکیلا پن دور کرنے کیلئے جاپان کا انوکھاکیفے!!

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مئی 2014ء)بہت سے لوگوں کو اکیلے کھانا پسند نہیں ہوتالیکن اب جاپان میں لوگوں کی اس پریشانی کا بھی مداواکر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں ایسا کیفے قائم کیا گیا ہے جہاں تنہا آنے والے لوگوں کا اکیلا پن دور کرنے کے لئے ان کی ٹیبل پرانوکھے ساتھی بٹھائے جائیں گے۔جی ہاں مومن (Moomin) نامی کیفے میں کھانے کے ساتھ ساتھ کارٹون نما کھلونے بھی فراہم کئے جائیں گے جو لوگوں کے ساتھ کرسی پر براجمان ہوکر ان کا اکیلا پن دور کریں گے۔کیفے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بے شک یہ کارٹون آپ سے بات نہیں کر سکتے لیکن یہ احساس ضرور پیدا کر سکتے ہیں کہ آپ اتنے بھی اکیلے نہیں۔